ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور اسلامی تعاون تنظیم سے اس قتل کے مختلف پہلوؤں کو روشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے میانمار حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کو رکوانے میں سنجیدگي کا مظاہرہ کرے۔ ترجمان نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق بین الاقوامی سطح پر مورد قبول ہیں اور ایکدوسرے کے مذاہب کا احترام تمام ادیان کے ماننے والوں کی ذمہ داری ہے انھوں نے کہا کہ میانمار حکومت کو مختلف ادیان کے درمیان رواداری کو فروغ دینا چاہیے اوردیگر مذاہب کی طرح مسلمانوں کے حقوق کی بھی پاسداری کرنی چاہیے۔
.......
/169